نیشنل جانباز کلب مردان نے صفر کے مقابلہ میں 3تین گول سے جیتالیا
تازہ ترین : 1

نیشنل جانباز کلب مردان نے صفر کے مقابلہ میں 3تین گول سے جیتالیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) یونس سٹیڈیم مردان میں جاری رائٹ ٹو پلے آمن فٹ بال ٹورنامنٹ سال2016ء زیر نگرانی علی گوہر ڈی ایف اے مردان کے سلسلے میں مزید میچوں کا فیصلہ کرایا گیا۔ پہلا میچ نیشنل جانباز فٹ بال کلب مردان اور جلالہ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ نیشنل جانباز کلب مردان نے صفر کے مقابلہ میں 3تین گول سے جیتا۔

نیشنل جانباز کلب مردان کی طرف سے تینوں گول نوید محمد نے کیے۔ دوسرا میچ نیو انگلش فٹ بال تحت بھائی اور کاٹلنگ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا مقررہ وقت تک میچ صفر صفر گول سے برابر رہا لہذ ا میچ کا فیصلہ فلنٹی ککس کے ذریعے کرایاگیا جو کہ انگلش فٹ بال کلب تحت بھائی نی3گول کے مقابلہ میں چار گول سے جیتا۔ تیسرا میچ مردان فٹ بال کلب مردان اور آمازئی فٹ بال کلب گڑھی کپورہ کے درمیان کھیلا گیا جو کہ مردان فٹ بال کلب مردان نے صفر کے مقابلہ میں 13گول سے جیتا مردان کلب کی طرف سے جنید خان اور سیف اللہ نے چار چار گول اور عرفان ، فیاض خان نے دو دو گول جبکہ وسیم خان نے ایک گول کیے۔

چوتھا میچ بلیو سٹار فٹ بال کلب اور بخشالی فٹ بال کلب کے درمیا ن کھیلاگیا اس طرح یہ میچ بلیو سٹار فٹ بال کلب مردان نے صفر کے مقابلہ میں3گول سے جیتا۔ میچ کے چیف امپائر علی رحمان جبکہ ڈپٹی امپائرز کے فرائض خیرالامین اور عثمان نے سرانجام دئیے میچ کمشنرا ختر حسین تھے۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 19:32:13

اپنی رائے کا اظہار کریں