ْایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی ہدایت پر پشاور پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف متحرک

جمعرات 17 نومبر 2016 19:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی ہدایت پر پشاور پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف متحرک ۔ مختلف کاروائیوں میں منشیات سمگلر، ڈکیت رہزن و چور،اور قحبہ خانہ پر چھاپے کیدوران فحاشی میں مصروف مرد و خواتین دھر لئے گئے اور ان کے قبضے سے منشیات، موٹر سائیکل، مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق افسران بالا کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائے گی اس اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی ہدایت پر ایس پی کینٹ عمران ملک کی زیر قیادت ڈی ایس پی ٹائون سیف اللہ خان،ایس ایچ او تھانہ ٹائون محمد آصف خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے گل آباد پل ناکہ بندی کے دوران ملزم حنیف شاہ ولد محمود سکنہ کاکشال کو موٹر سائیکل نمبری 3616 سمیت گرفتار کرکے تلاشی لینے پر سیٹ کے نیچے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پہاڑی پورہ پولیس کو مدعی ارباب عبدالوحید ولد غلام سرور نے رپورٹ کی کہ ملزم ریاض نے میرے دوکان سے اسلحہ کی نوک پر 30700 روپے چھین کر فرار ہوگیا ایس پی سٹی گل نواز جدون کی نگرانی میں ڈی ایس پی فقیر آباد طاہر دائوڑ کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ عبداللہ جلال خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم ریاض کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ 30700 روپے برآمد کئے گئے۔

ایک اور کامیاب کاروائی کیدوران ایس ایچ او عبداللہ جلال خان نے گل آباد چوک میں مکان پر چھاپہ زنی کی جس میں فحاشی میں مصروف مرد و خواتین (مسماة ثناء دختر امیر زادہ،مسماة نظیفہ زوجہ فدا حسین اور اجمل ولد غلام سرور ) کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے 4 بوتل شراب،ایک پستول بمعہ 5 عدد کارتوس بھی برآمد کئے۔

متعلقہ عنوان :