کیپٹل سٹی پولیس پشاورکی کاروائی، 05اشتہاری مجرمان سمیت 103جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات ..
تازہ ترین : 1

کیپٹل سٹی پولیس پشاورکی کاروائی، 05اشتہاری مجرمان سمیت 103جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش گرفتار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے ضلع بھر کے تھانہ جات کی حدود میں میںسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن،ناکہ بندیوں اور مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 05اشتہاری مجرمان سمیت 103جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش ،سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 28اور دفعہ 188کی خلاف ورزی کرنے پر 38افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کے حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز،ناکہ بندیوں اور مختلف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوںاور مختلف کاروائیوںکے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی ،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 05اشتہاری مجرمان سمیت 103جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش ،سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 28اور دفعہ 188کی خلاف ورزی کرنے پر 38افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سی03عدد کلاشنکوف،03عدد بندوق،21عدد پستولیں،341عدد کارتوس،18کلو گرام چرس اور 23بوتل شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

جبکہ ایک اور کامیاب کاروائی میں اے ایس آئی ساجد علی شاہ نے حیات آباد میںناکہ بندی کے دوران ملزم عمران ولد تنویر احمدکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی 3کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے انوسٹی گیشن سٹاف مصروف تفتیش ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 19:32:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں