ملک وال، مبینہ طور پر بیوی اور بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالے شخص کی قبر کشائی

میڈیکل ٹیم نے میت کے نمونے حاصل کر لئے

جمعرات 17 نومبر 2016 19:23

ملک وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے اللہ دتہ کی درخواست پر مبینہ طور پر بیوی اور بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کی قبر کشائی کروا ئی جبکہ میڈیکل ٹیم نے لیبارٹی کو بھجوانے کے لئے میت کے نمونے حاصل کر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے اللہ دتہ سکنہ بھلووال کی درخواست پر گزشتہ روز اپنی زیر نگرانی مقتول محمد نواز کی قبر کشائی کروا ئی اس موقع پر ڈاکٹرناصر وقار اور ڈاکٹر رضوان سمیت میڈیکل ٹیم نے فرانزک لیبارٹری بھجوانے کے لئے میت کے نمونے حاصل کر لئے یاد رہی2 ماہ قبل شکیلہ بی بی نے اپنے دیور منور کے ساتھ مل کر اپنے شوہر محمد نواز کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا جبکہ شکیلہ نے پولیس حراست میںاعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے خاوند نواز کو نشہ آور گولیاں کھلا دی تھیں اور منور نے اسے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا واقعہ کے بعد منور بیرون ملک فرار ہو چکا ہے ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :