پاکستان کے مخالف دشمن چاہتے ہیں ملک ترقی نہ کرے،اور سی پیک معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہو، بیگم خالدہ منصور

جمعرات 17 نومبر 2016 19:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) خواتین ونگ کی رہنما و ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ پاکستان کے مخالف دشمن یہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی نہ کرے،اور سی پیک پراجیکٹ معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہو۔ اس کے لئے پاکستان کے اندرونی و بیرونی قوتیںپاکستان کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بننے میں مصروف ہیں،تمام پراجیکٹس پاک فوج کی نگرانی اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سرپرستی میں ہی مکمل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کر رہا ہے ۔ عمران خان تین سالوں سے میاں برادران پر جو دھاندلی کے الزامات لگا رہے تھے وہ ان الزامات کو سچ ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں پاناما لیکس کے الزامات بھی جھوٹ پر مبنی ہیں عدالت کے فیصلہ آنے کے بعد عمران خان اور ان کے حواریوں کو ایک بار پھر دھول چاٹنا پڑے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے بعد مخالفین کو (ن) لیگ کی مقبولیت کا اندازہ ہوگیا ہے۔عوام صرف اور ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ ( ن ) نے موٹر وے بنایا تھا اور سی پیک کی تکمیل کا منصوبہ مکمل کرنے کا اعزاز بھی میاں نوازشریف کو حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئے ترقی اور خوشحالی کے نئی راہیں کھلی ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری نہ صرف خطے میں بلکہ دُنیا میں گیم چینجر ثابت ہوگی ا ورپاکستان کی معیشت دُنیا کی مضبوط ترین معیشتوں کی صف میں آکھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے ہر دًور میں صرف اور صرف عوامی خدمت کو اپنا منشور بنائے رکھا ہے اور آج بھی ہماری حکومت ذاتی عناد سے بالا تر قومی مفاد کو سرِفہرست رکھے ہوئے ہے۔ حکومت عوام کو نہ صرف بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے بلکہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :