عارف والا، شی میل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیالکوٹ میںخواجہ سراء سے ظالمانہ سلوک کے خلاف احتجاجی ریلی

جمعرات 17 نومبر 2016 19:02

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) شی میل ایسوسی ایشن تحصیل عارفوالا کے زیراہتمام سیالکوٹ میںخواجہ سراء سے ظالمانہ سلوک کے خلاف خواجہ سرائوں نے احتجاجی ریلی نکالی جس میںشرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھار کھے جن پر مذمتی نعرے درج تھے ریلی ٹی ایم اے ہا ل عارفوالاسے شروع ہوکر جناح چوک پہنچی جہاں پر خواجہ سرائوں نے احتجاجی دھر نا دیا اور سیالکوٹ واقعہ کے مرکزی ملزم ججی بٹ اوردیگر ملزمان کے خلاف شدید الفاظ میں نعرے بازی کی شی میل ایسوسی ایشن کی سنئیر رہنماء گڑیا ، ریمل چوہدری ودیگر نے کہا کہ خواجہ سرائوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملزمان کو سخت سے سخت سزادلوانے کا مطالبہ کیا ہے