جیکب آباد، ضلع ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس
تازہ ترین : 1

جیکب آباد، ضلع ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس

عوام میں شعور اجاگر کرنے اور ووٹوں کے بھرپور اندراج کے لئے 7دسمبر کو ریلی نکا لی جائے گی، فیصلہ

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جیکب آباد کی زیر صدارت ضلع ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس ہواجس میںسول سوسائیٹی کے نمائندوں اور افسران نے شرکت کی اجلاس میں ووٹوں کے اندارج اور ووٹر فہرستوں کے متعلق تجاویز لی گئیںڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ ممبران کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جا ئے گاعوام اپنا قومی شناختی کارڈ جلد بنوائیں تاکہ وہ اپنے ووٹ کا حق حاصل کرسکیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے عوام میں شعور اجاگر کرنے اور ووٹوں کے بھرپور اندراج کے لئے 7دسمبر کو ریلی نکا لی جائے گی جس میںمنتخب نمائندوں اور دیگر مکتب فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جا ئے گی ضلع ووٹر ایجوکیشن کمیٹی میں نہ میڈیا کے نمائندے کو شامل کیا گیا ہے نہ ہی اجلاس میں مدعو کیا گیاتھا
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 19:02:45

اپنی رائے کا اظہار کریں