سندھ ہائی کورٹ ، سانحہ بارہ مئی کیس پر لاجر بینچ بنانے پر فوری سماعت کی درخواست

ارباب غلام رحیم، غلام محمد محترم اور سابق مشیر داخلہ وسیم اختر کو نوٹس جاری

جمعرات 17 نومبر 2016 19:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار اقبال کاظمی کی سانحہ بارہ مئی کیس پر لاجر بینچ بنانے اور اور فوری سماعت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سانحہ بارہ مئی کراچی کی فوری سماعت کی درخواست منظور کر لی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12 مئی کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم، سابق چیف سیکریٹری غلام محمد محترم اور سابق مشیر داخلہ وسیم اختر کو نوٹس جاری کر دئیے ، سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار اقبال کاظمی کی سانحہ بارہ مئی کیس پر لاجر بینچ بنانے اور اور فوری سماعت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم، سابق چیف سیکریٹری غلام محمد محترم ، سابق مشیر داخلہ وسیم اختر اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔