سی پیک منصوبے سے مناسب حصہ لینے کے لئے حکومت آزاد کشمیر وفاقی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہے،سکندرسلطان راجہ

24 میگا واٹ کوہالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ سی پیک کا حصہ ہے جو کہ آزاد کشمیر کے لئے نہایت ہی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ پرائیویٹ سیکٹر میں آزاد کشمیر کے اندر سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی ، نہ صرف ریاست کی انکم بڑھے گی بلکہ روزگارکے مواقع بھی میسر آئیں گے،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر

جمعرات 17 نومبر 2016 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سکندرسلطان راجہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے مناسب حصہ لینے کے لئے حکومت آزاد کشمیر وفاقی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہے۔1124 میگا واٹ کوہالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ سی پیک کا حصہ ہے جو کہ آزاد کشمیر کے لئے نہایت ہی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے - کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ پرائیویٹ سیکٹر میں آزاد کشمیر کے اندر سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی جس سے نہ صرف ریاست کی انکم بڑھے گی بلکہ روزگارکے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ معاہدہ کے حوالہ سے ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ا نہوں نے کہا کہ کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ 2.4 ملین ڈالر کی لاگت سے شروع کیا جائیگا جو کہ 30 سال بعد آزاد کشمیر حکومت کو مفت دیدیا جائیگا - اس منصوبہ سے حکومت آزاد کشمیر کو سالانہ 2.188 ملین روپے واٹر یوز چارجز کی مد میںموصول ہونگے - جبکہ حکومت آزادکشمیر کو مختلف ٹیکسز کی مد میںہائیڈرل منصوبو ں سے 14بلین روپے انکم ہو گی- اس پراجیکٹ سے جہاں آزاد کشمیر کی انکم میں اضافہ ہو گا وہاں روز گار کے بے پناہ مواقع بھی میسر آئیں گی- انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ سے مقامی افراد کو انکی دہلیز پر روزگار کی سہولت مہیا ہو گی- جس سے انکا معیار زندگی بلند ہوگا- اسکے علاوہ سی پیک منصوبے کے تحت مظفرآباد اور میرپور میں صنعتی زون قائم کرنے کے لئے بھی وفاقی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے - جبکہ براستہ نیلم ویلی ایک نیا روٹ تعمیر کرنے کے حوالہ سے وفاقی حکومت سے رابطہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں سے آزاد کشمیر کو بے پناہ فائدہ ہو گااور مالی وسائل کے لئے ریاست کا وفاقی حکومت سے انحصار نہ صرف ختم ہو جائیگا جبکہ ہمارے پاس سرپلس بجٹ بھی ہو گا - انہوں نے کہ واپڈا اور پراجیکٹ کی تعمیراتی کمپنی کے درمیان بات چیت کے دوران متاثرین کے حقوق کا سب سے زیادہ خیال رکھا گیا ہے - جو کہ اس پراجیکٹ سے متاثر ہونگے - انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی نوعیت کا منصوبہ ہے اس لئے ہم سب کو نہ صرف اسکی معاونت کرنی چاہیے بلکہ ہر قسم کا تعاون بھی کرنا چاہیے تا کہ اسکی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے -

متعلقہ عنوان :