نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے بارے میں روڈ سیفٹی واک کا انعقاد

موٹر وے پولیس پاکستان کی بہترین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے قابل تقلید کام کرنیوالی پولیس فورس ہے،قیام سے آج تک آج تک فورس نے لوگوںکے دلوںمیںعزت اور احترام کمایا ہے، اے آئی جی عباس احسن کا خطاب

جمعرات 17 نومبر 2016 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس پاکستان کی بہترین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے قابل تقلید کام کرنے والی پولیس فورس ہے۔اپنے قیام سے لے کر آج تک اس فورس نے لوگوںکے دلوںمیںعزت اور احترام کمایا ہے۔ یہ مقام اس فورس کو اس کی اعلیٰ قیادت کے نظریے ،مشن ،اپنی جہد مسلسل اور ایماندری کے صلے میںملاہے۔

موٹروے پولیس کے قیام کے 19ویں برس کی تقریبات کے سلسلے میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے بارے میںایک روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا گیا ، روڈ سیفٹی واک میں موٹروے پولیس کے افسران و ملازمین کے علاوہ H-8سیکٹر میں واقع رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

روڈسیفٹی واک میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی جی عباس احسن نے کہا کہ ہر سال ٹریفک حادثات میں بیش بہا قیمتی جانوں کے علاوہ املاک کا نقصان ہوتا ہے ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس بریفنگ ایجوکیشن اور روڈ سیفٹی واک جیسی تقریبات منعقد کر کے حادثات کی شرح کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔اے آئی جی عباس احسن نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس کے مقاصد میں سب سے زیادہ اہمیت روڈ سیفٹی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایجوکیشن کا بہترین ذریعہ بچے تصور کئے جاتے ہیں لہذا موٹروے پولیس نے بھی بچوں کی انتہائی نچلی سطح سے لے کر یونیورسٹی لیول تک روڈ سیفٹی کی آگاہی کے خصوصی پروگرام ترتیب دئیے ہیں۔ان پروگراموںمیںروڈ سیفٹی واک ، روڈ سیفٹی سیمنار، روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد شامل ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر والدین سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک ڈسپلن کے حوالے سے شروع سے ہی اپنے بچوں میں آگاہی پیدا کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ روڈ یوزرز کو مدد فراہم کرنا،روڈ یوزرز کو عزت سے اور اخلاق سے پیش آنااور اپنے آپ کو خدمت کے جذبے سے سرشار رکھنا ہی ہما رے اولین مقاصد ہیں۔ اس موقع پر ایس پی ڈرائیونگ لائسنسگ اتھارٹی انعام الٰہی نے کہا کہ ہماری فوقیت روڈ یوزرز کو روڈ کے درست استعمال کا طریقہ اورروڈ سیفٹی سے آگاہی ہے۔ اسی لیے موٹروے پولیس نے بہترین لائسنسنگ سسٹم اور ڈرائیوروں کی تربیت کے لئے روڈ سیفٹی کا ادارہ قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجا گر کرتے ہو ئے کہا کہ موٹروے پولیس کا روڈ سیفٹی یونٹ ًعوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے فیکٹریوں، تعلیمی اداروں اور مختلف دفاتر میں جا کر روڈ سیفٹی سے متعلق مکمل آگاہی دے رہیں ہیں۔ روڈ سیفٹی واک میںشامل شرکاء نے پاکستان میں روڈ ڈسپلن کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کی اس حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :