وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، میاں عامر حنیف
تازہ ترین : 1

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، میاں عامر حنیف

موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ہم جمہوریت پر پختہ یقین رکھتے ہیں، انجمن آڑھتیاں

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار کے صدر میاں عامر حنیف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے ‘ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور ہم جمہوریت پر پختہ یقین رکھتے ہیں‘ ملکی سالمیت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا اور ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ۔

نواز شریف عدالتی جنگ میں بھی مخالفین کو شکست فاش دیں گے ۔ عوامی عدالت میں مقابلہ نہ کر سکنے والوں کی خواہش مائنس نواز شریف کبھی پوری نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن اور بلند ترین سطح پر ہے ۔ سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل سے پرامن پنجاب کا خواب پورا ہو گا ۔ بہت جلد دھرنے والوں کو ایک اور دھجکا لگنے والا ہے غیروں کے ایجنٹ ایک مرتبہ پھر ملک ترقی میں رکاوٹ بننے کے لئے متحرک ہیں لیکن عوام ہر بار کی طرح اس بار بھی ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔ پی آئی ٹی کی قسمت میں مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 18:58:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں