گھریلو جھگڑے پر خودکشی کرنے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا
تازہ ترین : 1

گھریلو جھگڑے پر خودکشی کرنے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) گھریلو جھگڑے پر خودکشی کرنے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا‘ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی‘ تفصیل کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر112کے رہائشی 19سالہ نبیل مسیح نے دو روز قبل گھریلو جھگڑے پر گلے میں پھندا لے کر جھول گیا تھا جسے طبی امداد کے لئے الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دو روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسا‘ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کر دی ہے ۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 18:58:24

اپنی رائے کا اظہار کریں