فیصل آباد، بہو سے جھگڑ ا

دل برداشتہ ساس نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ، طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل

جمعرات 17 نومبر 2016 18:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) بہو سے جھگڑے کے بعد دل برداشتہ ساس نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ عثمان غنی میں رہائش پذیر پچاس سالہ اختری بی بی زوجہ عبدالشکور کا آج صبح اپنی بہو روبینہ بی بی سے جھگڑا ہوا تھا جس پر دل برداشتہ ہو کر اختری بی بی نے گھر میں پڑا پٹرول خود پر چھڑک کر آگ لگالی جسے طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122نے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ خاتون کا جسم پچاس فیصد جھلس چکا ہے ، ڈاکٹر متاثرہ خاتون کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔