رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 6 لاکھ زائد ورکرز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اومان گئے، وزارت سمندر پار پاکستانیز

جمعرات 17 نومبر 2016 18:44

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 6 لاکھ زائد ورکرز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 4 لاکھ 6 ہزار 566 ورکرز سعودی عرب، 2 لاکھ 22 ہزار 325 ورکرز متحدہ عرب امارات اور 34 ہزار 301 ورکرز اومان گئے۔

(جاری ہے)

وزارت سمندر پار پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ریسرچ ونگ کے مطابق رواں سال کے دوران 6 لاکھ 90 ہزار 694 ورکرز بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ میں رجسٹریشن حاصل کرنے کے بعد مختلف ممالک گئے۔ تقریباً 8 ہزار 480 ورکرز ملائیشیا، 6 ہزار 621 قطر، 6 ہزار 137 بحرین، 369 جنوبی کوریا، 205 اٹلی اور 225 امریکہ گئے جبکہ 246 ورکرز برطانیہ، 676 کویت اور 4 ہزار 543 دیگر ممالک گئے۔