ساہیوال کی مخصوص نشستو ں پرملک اقبال لنگڑیال گروپ کی کامیابی
تازہ ترین : 1

ساہیوال کی مخصوص نشستو ں پرملک اقبال لنگڑیال گروپ کی کامیابی

چیچہ وطنی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 17 نومبر ۔2016ء ) ضلع کونسل ساہیوال کی مخصوص نشستو ں کے انتخابات میں ملک اقبال لنگڑیال گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کرلی ہے۔ چیئرمین افتخار بشیرچیمہ کے الحاق سے یوتھ کی نشست پر لنگڑیال گروپ کے حمایت یافتہ علی رضا مردانہ،اقلیتی نشست پر ڈاکٹر مقصود عالم،خواتین کی نشست پر روبیہ حمید،نسرین اختر ،مسز اریبہ کوثر اور آثمہ مقصود کامیاب رہے،ٹیکنو کریٹ کی سیٹ جتوانے میں بھی لنگڑیال گروپ نے کلیدی کردار ادا کیا،سیاسی وسماجی شخصیات نے سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 17:46:32

اپنی رائے کا اظہار کریں