ایبٹ آبادکامسیٹس کیمپس، بیرن گلی کی طالبہ نے بائیو ٹیکنالوجی میں 2 گولڈ میڈل حاصل کر لئے

جمعرات 17 نومبر 2016 18:44

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) گلیات کے علاقہ بیرن گلی کی رہائشی طالبہ نے کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس سے بائیو ٹیکنالوجی میں 2گولڈ میڈل حاصل کر لئے۔ سا بق اکائونٹس آفیسر ایبٹ آباد سردار محمد ریاض احمد کی صاحبزادی ثانیہ ریاض نے کامسیٹس ایبٹ آباد سے بائیو ٹیکنالوجی میں اول پوزیشن حاصل کر کے 2 گولڈ میڈل حاصل کر لئے۔

(جاری ہے)

کامسیٹس ایبٹ آباد کی طالبہ ثانیہ ریاض نے چار سال میں تمام امتحانات میں ہمشہ اول پوزیشن حاصل کی، گذشتہ روز کامسیٹس کمیپس ایبٹ آباد میں 92 اور 93 کانووکیشن کے موقع پر ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی سید محمد جنید زیدی نے فارغ التحصیل گریجویٹ میں گولڈ میڈل اور ڈگریاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر ثانیہ ریاض کو بھی بائیو ٹیکنالوجی میں اول آنے پر 2گول میڈل دیئے گئے۔ ثانیہ ریاض نے اپنی کامیابی کو اپنے اساتذہ اور والدین کی دعا اور محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :