اوگی میں ثقافتی میلہ خوش آئند اقدام ہے، مومن خان عثمانی

جمعرات 17 نومبر 2016 18:42

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)جمعیت علماء اسلام تحصیل اوگی کے امیر مومن خان عثمانی نے کہا ہے کہ صو بائی حکومت صوبہ میں منفرد بلدیاتی نظام کے دعوے کر رہی ہے تو اس میں بلدیاتی نمائندگان کو بااختیار بنانے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ وہ جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوگی تحصیل کونسل ترقی کیلئے بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہے، اوگی میں علماء کی مشاورت سے ثقافتی میلہ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے جو مثبت پیش رفت ہے، اس سے یہاں کے لوگوں کو اپنی ثقافت کا علم ہو گا، اس وقت ہماری نوجوان نسل مغربی کلچر کے فروغ کو دیکھ دیکھ کر اپنا کلچر بھولتی جا رہی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے یوآئی اوگی مفتی آصف شہزاد اور جنرل سیکرٹری تحصیل اوگی بختیار احمد بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانے کیلئے مثبت اقدامات کریں تا کہ ہماری یونین کو نسل کی سطح تک ترقیاتی منصوبے پہنچیں، ہم سب کو ملکر ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا اور عملی سیاست کو ترجیح دیتے ہو ئے ہمیں اپنی یونین کو نسل اور تحصیل کی سطح پر برداشت کی سیاست کو ترجیح دینا ہو گی۔