اوکاڑہ ،بھائی نے ڈنڈوں سے تشدد کر کے بہن کو قتل کر دیا
تازہ ترین : 1

اوکاڑہ ،بھائی نے ڈنڈوں سے تشدد کر کے بہن کو قتل کر دیا

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) اوکاڑہ کے قصبہ کاکو میں بھائی نے ڈنڈوں سے تشدد کر کے بہن کو قتل کر دیا ۔ملزم فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ کاکو کے رہائشی محنت کش حسن کی نوجوان بیٹی کلشوم بی بی جو کہ گھر سے باہر گئی ہوئی تھی گھر داخل ہوتے ہی کلثوم کا بھائی منیر احمد کسی بات پر سے جھگڑنے لگا، جب جھگڑا طول پکڑ گیا تو منیر احمد نے مشتعل ہو کر صحن میں پڑا ہوا ڈنڈا اٹھا یا اور بہن کو ڈنڈے سے تشدد کر کے قتل کر دیا ملزم فرار ہو گیا پولیس نے قتل کی اطلاع پر لاش قبضہ میں لی اور پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹر کٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 18:42:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں