پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے اراکین پارلیمنٹ خیریت دریافت کرتے رہے ،ْ ..
تازہ ترین : 1
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے اراکین پارلیمنٹ خیریت دریافت کرتے ..

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے اراکین پارلیمنٹ خیریت دریافت کرتے رہے ،ْ رحمن ملک کا سیلوٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے اراکین پارلیمنٹ خیریت دریافت کرتے رہے ۔ جمعرات کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف مسلح افواج کے سربراہان کے ساتھ مہمانوں کی گیلریوں میں آئے اس دوران جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق‘ سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید‘ فاٹا کے اراکین سمیت بڑی تعداد میں اراکین نے ان سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ،ْپیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے آرمی چیف کو سیلیوٹ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ابرار اور سردار ممتاز سمیت دیگر اراکین نے گیلری میں جاکر ان سے ملاقات کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 18:37:21

اپنی رائے کا اظہار کریں