سندھ ،ْبلوچستان اور گلگت بلوچستان کے وزرائے نے ترک صدر کا خطاب سنا

گورنرز رفیق رجوانہ‘ اقبال ظفر جھگڑا‘ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان مہمانوں کی گیلریوں میں موجود تھے

جمعرات 17 نومبر 2016 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سننے کیلئے وزرائے اعلیٰ سندھ‘ بلوچستان اور گلگت بلتستان ،ْ گورنر پنجاب‘ کے پی کے اور صدر آزاد کشمیر بھی سپیکر کی مہمانوں کی گیلری میں موجود رہے۔

(جاری ہے)

ترک صدر کا خطاب سننے کے لئے وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر مراد علی شاہ‘ ثناء اللہ زہری‘ حافظ حفیظ الرحمان اور گورنرز رفیق رجوانہ‘ اقبال ظفر جھگڑا‘ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان مہمانوں کی گیلریوں میں موجود تھے۔وزیر مملکت محمد زبیر ،ْ اسلام آباد کے میئر شیخ انصربھی گیلری میں موجود تھے ۔