پاکستان کیلئے ترکی کی ترقی ایک رول ماڈل ہے،گورنر پنجاب

جمعرات 17 نومبر 2016 18:24

پاکستان کیلئے ترکی کی ترقی ایک رول ماڈل ہے،گورنر پنجاب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان کا اہم دوست ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انہوں نے ترک صدر کے خطاب کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ طیب اردوان سچا اور کھرا مسلمان ہے، ترکی کو جمہوریت کی راہ پر گامزن کرکے اپنے ملک کی معیشت کو جتنا استحکام انہوں نے دیا پاکستان سمیت دیگر دنیا کیلئے یہ اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے ترکی کی ترقی ایک رول ماڈل ہے، دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی اور بھائی چارے کے جذبات رکھتے ہیں، مستقبل میں یہ تعلقات مزید آگے بڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :