Live Updates

ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک برادر اسلامی ملک کے صدر کے طور پر جذبات کی بھرپور عکاسی کی، عمران خان پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو ان کا قد اور بڑھتا،قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ کا تبصرہ

جمعرات 17 نومبر 2016 18:24

ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک برادر اسلامی ملک کے صدر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک برادر اسلامی ملک کے صدر کے طور پر جذبات کی بھرپور عکاسی کی، عمران خان پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو ان کا قد اور بڑھتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر کے خطاب کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیّد خورشید شاہ نے کہا کہ ترکی پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ترکی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی بنیاد رکھی جو وقت کے ساتھ ساتھ مستحکم ہوتی چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ طیب اردوان نے اپنے خطاب میں اسلامی دنیا کے جذبات کی عکاسی کی، ان کی تقریر دل سے تھی جس سے امت مسلمہ کی ترجمانی ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترک صدر کا خطاب اچھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرکے اچھا فیصلہ نہیں کیا، مہمان صدر اس سے کیا تاثر لیں گے، دنیا کے کام رکتے نہیں ، تحریک انصاف پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دے گی تو ان کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات