Live Updates

عمران خان کا ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب موقع پر بائیکاٹ کا فیصلہ پوری دنیا میں ان کی جماعت کے لیے جگ ہنسائی کا موجب ہے، سردار مہتاب احمد خان

جمعرات 17 نومبر 2016 18:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادکے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ ترک صدر کی پاکستان آمد اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب جیسے اہم موقع پر عمران خان کے بائیکاٹ کا فیصلہ پوری دنیا میں ان کا اور ان کی جماعت کے لیے جگ ہنسائی کا موجب ہے ۔ جمعرات کو جاری کردہ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ اس سے قبل کشمیر کے ایشو پر ہونے والے اہم اجلا س کا بائیکاٹ کر کے عمران خان نے پوری دنیاکو یہ پیغام دیا تھا کہ ان کی سیاست کا پاکستان اور اس کے عوام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ کسی اور کے ایجنڈے کی تکمیل ہے ۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرکے عمران خان کی سیاست ختم ہوجائے گی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہمیشہ سب سے زیادہ ترقی ہوئی،عمران خان جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کریں۔

(جاری ہے)

سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ہی ملک کو بحران سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،وزیراعظم نوازشریف اور چودھری نثار علی خان حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ کی کامیابی کا سہرا وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے سرجاتاہے جنہوں نے ملکی مفاد کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :