ترک خاتونِ اوّل کی معذور افراد میں 20الیکٹرک وہیل چیئرزکی تقسیم
پاکستان اور ترکی دونوں برادر اسلامی ملک ہونے کے ناطے بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں کی دوستی انتہائی گہری اور مضبوط ہے، باہمی اشتراک پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے، دونوں ممالک نے ہر آڑے وقت ، قدرتی آفات اور ایمرجنسی کی صورتحال میں ایک دوسرے سے تعاون کیا ، یہ دوستی روایتی نہیں بلکہ عملی ہے ،اِس دوستی کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کیے جائینگے،ترک خاتون اوّل امینہ اردوان کا تقریب سے خطاب پاکستان اور ترکی یکجان دو قالب ہیں،ترکی نے ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ، ڈاکٹر سعید الٰہی
جمعرات 17 نومبر 2016 18:19
(جاری ہے)
خاتونِ اوّل کی جانب سے پاکستان ریڈکریسنٹ کو 10انکوبیٹرز بھی فراہم کیے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی یکجان دو قالب ہیں۔
ترکی نے ہمیشہ پاکستان کو سپورٹ کیا ہے ، ہم اِس مثالی تعلقات اور تعاون کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اِس موقع پر خاتون ِ اوّل امینہ طیب رجب اردوان کی آمد کو سراہتے ہوئے ترکش انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی، ترک ریڈکریسنٹ کی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اِس سے قبل سیکرٹری جنرل پاکستان ریڈکریسنٹ غلام محمد اعوان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ، انہوں نے پاکستان ریڈکریسنٹ کے اقدامات، ترک ریڈکریسنٹ کے ساتھ شراکت داری پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر پاکستان ریڈکریسنٹ کی جانب سے ڈاکٹر سعید الٰہی نے خاتونِ اوّل امینہ طیب رجب اردوان کو سونیئر پیش کیا۔ خاتونِ اوّل نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو پاکستان ریڈکریسنٹ شیلڈز دیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.