ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،بھارتی جارحیت پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،آرمی ..
تازہ ترین : 1

ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،بھارتی جارحیت پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،آرمی چیف

ترک صدر کی تقریر اچھی تھی،میں روز آپ سے بات کرتا ہوں آج رہنے دیں،جنرل راحیل شریف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میںشرکت کے موقع پرصحافی کے سوال کا جواب مزید بات کرنے سے انکار ْ بعض صحافیوں کی آرمی چیف کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی ، سیکورٹی اہلکاروں نے روک دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں ،بھارتی جارحیت پر کسی بھی پریشانی کی ضرورت نہیں، ترک صدر کی تقریر اچھی تھی۔جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی جہاں انہوں نے ترک صدر کی تقریر سنی۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ترک صدر کی تقریر اچھی تھی۔

اس دوران صحافی نے موقع پا کر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھارتی جارحیت سے متعلق سوال پوچھ لیا جس پر انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں ،بھارتی جارحیت پر کسی بھی پریشانی کی ضرورت نہیں۔ آرمی چیف نے یہ کہہ کر مزید بات کرنے سے انکار کردیا کہ میں روز آپ سے بات کرتا ہوں آج رہنے دیں۔اسکے بعد دھکم پیل شروع ہوگئی اور بعض صحافیوں نے آرمی چیف کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی تاہم انکی سیکورٹی نے روک دیا جس پر سیکورٹی اہلکار آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ڈپٹی اسپیکر کیچیمبر میں لے گئے جہاں چند منٹ گزار نے کے بعد آرمی چیف روانہ ہوگئے ۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 18:19:02

اپنی رائے کا اظہار کریں