سکیورٹی فورسز کی حب میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

اسلحہ دہشت گردی کی بڑی واردات کے لیے استعمال کیا جانا تھا ، حکام

جمعرات 17 نومبر 2016 18:11

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) شاہ نورانی دھماکے کے بعد حساس ادارے اور ایف سی نے ساکران روڈ پر حب میں چھاپہ مار کر بھاری اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق اسلحہ دہشت گردی کی بڑی واردات کے لیے استعمال کیا جانا تھا تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا ہے۔ خالی مکان سے بڑی مقدار میں راکٹ لانچر، ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوفیں برآمد کی گئیں ہیں۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں آرپی جی راکٹ بھی شامل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :