بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور دیگر علاقوں میں 4.4شدت کا زلزلہ
تازہ ترین : 1

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور دیگر علاقوں میں 4.4شدت کا زلزلہ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی اور ریاست ہریانا میں4.4شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ نئی دہلی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور آفٹر شاکس آنے کا بھی امکان ہے تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 18:10:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں