Live Updates

پانامہ لیکس : وزیراعظم نے عمران خان کے تمام شواہد کو جھوٹا قرار دے دیا

’’تمام شواہد کیس سے غیر متعلقہ ہیں ،پاناما لیکس پر درخواستیں خارج کی جائیں ‘‘، وزیر اعظم نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

جمعرات 17 نومبر 2016 18:10

پانامہ لیکس : وزیراعظم نے عمران خان کے تمام شواہد کو جھوٹا قرار دے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) وزیرا عظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے الزامات اور شواہد پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس تحقیقات کیس میں وزیرا عظم نوازشریف نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ، جواب وزیر اعظم کے وکیل سلمان بٹ نے جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے تحریک انصاف اور دیگر فریقین کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویز میں اٹھائے گئے نکات عمومی ہیں لہذٰا’’ پاناما لیکس پر درخواستیں خارج کی جائیں ‘‘۔

وزیر اعظم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تمام شواہد اس کیس سے غیر متعلقہ اور جھوٹ پر مبنی ہیں عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کا میری ذات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ’’اپنے اوپر لگائے گئے الزامات مسترد کر تا ہوں ‘‘۔یا درہے تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے وزیراعظم اور انکے بچوں کے خلاف سپریم کورٹ میں دستاویزی ثبوت اور شواہد جمع کرائے تھے جس پر وزیر اعظم نے اپنا جواب جمع کرادیا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات