فرانس :ایفل ٹاور کی سیڑھی رواں ماہ نیلامی کیلئے پیش کی جائے
تازہ ترین : 1

فرانس :ایفل ٹاور کی سیڑھی رواں ماہ نیلامی کیلئے پیش کی جائے

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)عالیشان ایفل ٹاور کی سیڑھی کے ایک حصے کو رواں ماہ نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔اس کی نیلامی44 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپوں سے شروع ہوگی۔ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہنے والے ایفل ٹاور کی سیڑھیوں کو 1983 میں ایلی ویٹر سے تبدیل کردیا گیا تھا۔رواں ماہ اس پرانی سیڑھی کے ایک حصے کی نیلامی رکھی گئی ہے جبکہ پیرس میں شائقین کیلئے اس حصے کو نمائش کیلئے بھی پیش کیا گیا ہے، اس حصے کی لمبائی دو اعشاریہ چھ میٹر ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 18:07:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں