قصور: پولیس کا جنرل ہولڈاپ،21 ملزمان گرفتار
تازہ ترین : 1

قصور: پولیس کا جنرل ہولڈاپ،21 ملزمان گرفتار

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)قصور کے مختلف علاقوں میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران پولیس نے اشتہاریوں سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔قصور پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔اس دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا جبکہ 73 مشکوک موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے کر تھانوں میں بند کر دی گئیں۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 رائفل، پسٹل، پمپ ایکشن جبکہ منشیات میں 3 کلو چرس اور 153 لیٹر شراب شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 17:53:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں