لندن: نسل پرستی کا بد ترین واقعہ، مسلمان پر تیزاب پھیک دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 17:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء)مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ میں نسل پرستی کا بد ترین واقعہ سامنے آیا ہے جس میں پاکستانی نڑاد پیزا شاپ مالک پر سفید فام نسل پرستوں نے تیزاب سے حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

عمران کا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔دکان کیمالک عمران کے مطابق 13 سے 14 نوجوانوں کے گروپ نے اس پر حملہ کیا۔