قومی ٹیم ایشیا اوشنا پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، راشد ملک
تازہ ترین : 1
قومی ٹیم ایشیا اوشنا پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، راشد ملک

قومی ٹیم ایشیا اوشنا پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، راشد ملک

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشیا اوشنا پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی،اور یہ چیمپئن شپ 4 سے 11 دسمبر تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی،قومی ٹیم نو کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں 5 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی شامل ہیں،مرد کھلاڑیوں میں اطہر بٹ 105 کلوگرام، سید ندیم ہاشمی 120 کلوگرام، ملک راشد 93 کلوگرام، محمد عدنان عبدالجبار 120 کلوگرام اور محمد آصف پلس 120 کلوگرام شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں صائمہ شہزاد 53 کلوگرام، سنیہ غفور 58 کلوگرام، ٹوئینکل سہیل 58 کلوگرام اور نیلم ریاض 63کلوگرام شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ٹوئینکل سہیل پہلی خاتون ہیں کہ جہنوں پہلی بار انٹرنیشنل سطح پر2015 ء میں مقسط میں ایشین پاورلیفٹنگ(بنچ پریس) کے مقابلوں میں حصہ لیا اور 58 کلوگرام میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 17:37:15

اپنی رائے کا اظہار کریں