ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سید ذیشان اختر کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

جمعرات 17 نومبر 2016 17:37

ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سید ذیشان اختر کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر اورجماعت اسلامی ضلع بہاول پور کے امیرسید ذیشان اختر کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روزمرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ مرحومہ کے بیٹے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ،ق لیگ کے رکن قومی اسمبلی و سابق ضلعی ناظم چوہدری طارق بشیر چیمہ ،وزیر اعظم کے مشیر و سینٹر چوہدری سعود مجید ،صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ ،صوبائی پارلیمانی سکرٹری برائے آب پاشی چوہدری خالد محمود ججہ ،رکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی ،سابق وفاقی وزیر ملک فاروق اعظم ،ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب سمیع اللہ،سید تابش الوری چوہدری،پی ٹی آئی کے رہنماء میاں نبیل الرحمن ،عبدالمعید بخاری ،پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم بھٹی ،محمد علی احسن ،حبیب اللہ بھٹہ ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر امین عباسی ،پریس کلب کے سابق صدور رانا عبدالسلام ،اے مجید گل ،چوہدری نصیر ،ڈی سی او بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور ،ایم ڈی چولستان نعیم اقبال سمیت مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان و ملازمین ،وکلاء ،ڈاکٹرز ،علماء کرام ،تاجران ،صحافی، نومنتخب نمائندگان جماعت اسلامی کے رہنماء و کارکنان اور ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :