کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل نے روہڑی میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے اسکول کا افتتاح کردیا

جمعرات 17 نومبر 2016 17:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) کراچی میںمتعین امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن اورصوبائی وزیرتعلیم سندھ جام مہتاب ڈاہرنے روہڑی میںامریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID)کے تعاون سے قائم ہونے والے اسکول کاافتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میںبلدیاتی نمائندوں،مقامی عہدیداروں،طلبااوراساتذہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل گریس شیلٹن کاکہناتھاکہ امریکاپاکستان میںمعیاری تعلیم کے فروغ کیلیے ہرممکن تعاون فراہم کررہاہے۔آج مکمل ہونے والایہ اسکول USAIDاورسندھ حکومت کے اشتراک سے قائم ہونے والے 106جدیداسکولوںمیںسے ایک ہے۔ گریس شیلٹن کاکہناتھاکہ ان اسکولوںمیںتعلیم حاصل کرنے والے طلباجدیداورمعیاری تعلیم حاصل کرکے مستقبل میںپاکستان کی ترقی میںاہم کرداراداکریںگے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم سندھ جام مہتاب ڈاہرنے کہاکہ صوبائی حکومت USAIDکی جانب سے سندھ کے نظام تعلیم کوجدیدخطوط پراستوارکرنے میںتعاون پرامریکی حکومت کی شکرگذارہے۔جام مہتاب ڈاہرکاکہناتھاکہ ان تمام کوششوںکی بدولت صوبہ سندھ میںتعلیم کامعیاربہترکرنے میںمددملے گی۔امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID)کے تحت صوبہ سندھ کے 8اضلاع میں 106جدیداسکول قائم کی جاری ہیںجبکہ اس وقت 71اسکولوںکی تعمیرجاری ہے ۔۔منصوبے کے تحت پرائمری،مڈل اورسیکنڈری اسکولوںمیںطلباکی حاضری میںاضافے اورتعلیم منقطع کرنے والے طلباکواسکولوںمیںواپس لانے کی کوششیںبھی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :