پاکستان میں تاریخی اور ثقافتی مقامات اہمیت کے حامل ہیں، سچل سرمست کے کلام کو سن ..
تازہ ترین : 1

پاکستان میں تاریخی اور ثقافتی مقامات اہمیت کے حامل ہیں، سچل سرمست کے کلام کو سن کر وجدانی کیفیت پیدا ہوتی ہے،امریکی قونصل جنرل

نئے منتخب امریکی صدر ٹرمپ ابھی صدر ہائوس نہیں آئے جب آئینگے تو امریکی پالیسی واضح ہوگی ،گریس شلٹن کی کوٹ دیجی میں میڈیا سے بات چیت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء)کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شلٹن نے کہا ہے کہ پاکستان میں تاریخی اور ثقافتی مقامات اہمیت کے حامل ہیں کوٹ ڈیجی قلعہ کا طرز تعمیر ،یہاں کی ثقافت اور دستکاری اپنا الگ مقام رکھتی ہے صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کے کلام کو سن کر وجدانی کیفیت پیدا ہوتی ہے نئے منتخب امریکی صدر ٹرمپ ابھی صدر ہائوس میں نہیں آئیں ہیں جب آئیں گے تو امریکی پالیسی واضح ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی قلعے کا تفصیلی معائنے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔امریکی قونصل جنرل گریس شلٹن نے کہا کہ آج یہاں کوٹ ڈیجی قلعے کی سیر کرنے کا موقع ملا قلعے کی طرز تعمیر ،تاریخ، ثقافت اور سندھی تہذیب میںدلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کوٹ ڈیجی قلعے کو دیکھ کر بڑی خوشی ہورہی ہے اور صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کے امن اور محبت کے پیغام پر مبنی کلام سن کر اچھا محسوس کررہی ہیں اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے آئے ہوئے مہمانوں کو خیرپور کی تاریخ، ثقافت، تہذیب ،رہن سہن، رسم و رواج کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت، اے ڈی سی ٹو ریاض حسین وسان، آئی آر سی کی میڈم صادقہ صلاح الدین اور وفد کے دیگر اراکین اس موقع پر موجود تھے۔

امریکی قونصل جنرل گریس شلٹن نے آئی آر سی کے خزانہ سینٹر کا دورہ کیا اور دستکاری ، ثقافتی ملبوسات میں خاص دلچسپی لیتے ہوئے خزانہ سینٹر میں قائم ہنری تربیت سینٹر کا دورہ کیا اور سندھ کی ثقافت کے بارے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 17:27:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں