گورنر سندھ روبہ صحت، ڈسچارج کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، ترجمان گورنر ہائوس

ْجسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی اتوار 13نومبر کو چیسٹ انفیکشن کے باعث ہسپتال داخل ہوئے تھے

جمعرات 17 نومبر 2016 17:19

گورنر سندھ روبہ صحت، ڈسچارج کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، ترجمان گورنر ہائوس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی روبہ صحت ہیں لیکن اب تک ڈاکٹرز نے انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔گورنر ہائوس ترجمان کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہیں دو روز آئی سی یو میں رکھنے کے بعد روم میں شفٹ کر دیا گیا تھا جبکہ ان کے متعدد ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے۔گورنر ہائوس ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم طبیعت میں مزید بہتری آنے پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی اتوار 13 نومبر کو چیسٹ انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :