اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز، اینڈی مرے کی مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں ..
تازہ ترین : 1
اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز، اینڈی مرے کی مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ سیمی ..

اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز، اینڈی مرے کی مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن، مرین کلچ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں سٹار برطانوی پلیئر اور عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن کر دیئے۔ مرین کلچ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ لندن میں جاری سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے میچ میں اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے کائی نیشکوری کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-7، 6-4 اور 6-4 سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورینکا نے مرین کلچ کو زبردست مقابلے کے بعد زیر کر کے کامیابی سمیٹی۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 17:09:04

اپنی رائے کا اظہار کریں