پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبہ ساز بالآخر ناکام ہوں گے، میاں بلال اعجاز ..
تازہ ترین : 1

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبہ ساز بالآخر ناکام ہوں گے، میاں بلال اعجاز شفیع

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف سازشوں اور الزامات کی سیاست بہت جلد ہمیشہ کے لئے دم توڑ جائے گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تاریخ ساز کامیابیوں نے سیاسی مخالفین کے اقتدار تک پہنچنے کے تمام راستے مسدود کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں عبدالحمید بٹ، حاجی فضل غفور، شیخ محمد سراج، ملا نور دین، سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبہ ساز بالآخر ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کے معاملے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تاریخ ساز کارکردگی کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہر شہری کے حقوق کی پاسداری اور فلاح کا سفر جاری رکھے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2016 - 17:08:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں