کراچی لاہور موٹروے اور گرین لائن بس کے منصوبے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے ثابت ..
تازہ ترین : 1

کراچی لاہور موٹروے اور گرین لائن بس کے منصوبے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے ثابت ہوں گے، علی اکبر گجر

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی لاہور موٹروے اور گرین لائن بس کے منصوبوں کی تکمیل سندھ کے عوام کے لئے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے ثابت ہوں گے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کارکردگی میں بہتری لانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے مسائل جوں کے توں حل طلب ہیں، کراچی ملک کا اقتصادی، معاشی و تجارتی انجن ہے لیکن ناقص حکمت عملی کے باعث صاف پانی، صحت کی سہولیات، تعلیم کا فقدان اور تجاوزات جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کا حل پاکستان مسلم لیگ (ن) کرے گی جو سندھ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور خواہش ہے۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 17:08:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں