سینٹ کی گیس کے بنیادی ڈھانچہ اور مانیٹرنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس (کل) ہو ..
تازہ ترین : 1

سینٹ کی گیس کے بنیادی ڈھانچہ اور مانیٹرنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس (کل) ہو گا

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2016ء) سینٹ کی گیس کے بنیادی ڈھانچہ اور مانیٹرنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس (کل) جمعہ کو اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر الیاس احمد بلور کریں گے۔ اجلاس میں گیس کے بنیادی ڈھانچہ اور مانیٹرنگ سے متعلق سیس بل 2015ء پر غور کیا جائے گا جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 17/11/2016 - 17:08:54

اپنی رائے کا اظہار کریں