یورپی یونین : آن لائن اسکریننگ متعارف کروانے کا امکان

جمعرات 17 نومبر 2016 17:01

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) اگر یورپی یونین ویزا فری غیر ملکیوں پر سختی کے ارادے پر عملدرآمد کا اعلان کردیتا ہے، تو یورپ کا رخ کرنے والے لاکھوں سیاحوں اور کاروباری افراد کو اپنی آمد سے قبل 5 یورو (5.35 ڈالر) صرف کرکے آن لائن سیکیورٹی جانچ کروانا ہو گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کے اعلیٰ افسر کی جانب سے پیش کردہ اس سسٹم کے تحت غیر ملکیوں کی شناختی دستاویزات اور رہائشی تفصیلات کی یورپی یونین کی مختلف سیکیورٹی اور کرائم ڈیٹا بیس میں جانچ پڑتال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فرانس اور بیلجیئم میں داعش کے حملوں اور مہاجرین و پناہ گزینوں کی یونان آمد کے بعد سے یورپی یونین کے اعلیٰ افسران کڑی جانچ پڑتال کی توقع رکھتے ہیں تاکہ پرتشدد جہادی، جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی مہاجرین ان کی سرحدوں میں داخل نہ ہوسکیں۔یورپین ٹریول انفارمیشن اینڈ اتھارائزیشن سسٹم (ای ٹی آئی اے ایس) کے نام کا یہ منصوبہ یورپ کے دو اہم پڑوسی ممالک ترکی اور یوکرائن میں بنا ویزا سفری سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے میں بھی مددگار ثابت ہوگا اور غیر یورپی ریاستوں جیسے کہ البانیہ اور سربیا سے آنے والے لوگوں پر بھی اس کا اطلاق ہوسکے گا۔۔

متعلقہ عنوان :