ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن سے پاکستان وژن2025کے تحت ملکی معاشی ترقی ممکن ہے ،کنٹری منیجر

جمعرات 17 نومبر 2016 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) SAP پاکستان کے نئے کنٹری منیجر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن کا عمل پاکستان کے وژن2025کے تحت ملکی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کا باعث بنے گا۔پاکستان وژن2025کے تحت سال2047تک ملک کیلئے دنیا کی 10بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کے مقاصد متعین کئے گئے ہیں جس میں خاص طور پر اقتصادی تنوع اور حکومتی و نجی شعبے میںICTکے استعمال میں اضافہ بھی شامل ہے ۔

SAPپاکستان کے کنٹری منیجر برائے گلوبل ٹیکنالوجی عثمان خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت علومی معیشت کی جانب منتقلی کے عمل میںہے اور اس ضمن میں ملکی سطح پر ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن،حکومتی خدمات اور انفرا اسٹریکچر کو جدید خطوط پر استوار کرکے کاروباری اور روزمرہ زندگیوں میں تبدیلی لائی جاسکے گی،SAP حکومت پاکستان کے وژن2025کی ہر مکمن معاونت کیلئے پر عزم ہے اور نوجوانوں کو کل کی جدید ہائی ٹیک مہارتوں سے متعلق تربیت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کلاؤڈ اور موبائل سالوشنز کے استعمال کے ذریعے کوئی بھی ادارہ اپنے کاروباری کو تیزی سے ترقی دے سکتا ہے جبکہ حکومتی ادارے یہی ٹولز استعمال کرکے شہریوں کو فراہم کردہ خدمات میں مزید بہتری لاسکتے ہیں۔SAP پاکستان اور گلف کے منیجنگ ڈائریکٹر GergiAbboud, کا کہنا ہے کہ عثمان خان میں زبردست قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ پاکستان میں ٹیکنالوجی adoption, سے متعلق چیلنجز اور مواقعوں سے بھی بخوبی آگاہ ہیں،عثمان خان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں18سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے ،وہ گو ٹو مارکیٹ حکمت عملی،آمدنی میںاضافے اور وننگ ٹیمز کی تشکیل کرچکے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ EMC. پاکستان کے کنٹری منیجر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

SAP کے دنیا کی190ممالک میں 3لاکھ20ہزار سے زائد کسٹمرز موجود ہیں جبکہ پاکستان میں تعلیم،انفرا اسٹریکچر،ٹیلی کمیو نیکیشن اور یوٹیلیٹیز میں جدت لانے کا سہرا بھی اسی کے سر ہے،پاکستان کی دو تہائی آبادی 25سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور ایسے میں SAP ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے متعلق علوم اور مہارت فراہم کرکے انہیں مستقبل کی فعال ورک فورس میں ڈھال رہا ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :