کک اپنی ذمہ داری سے مطمئن ،امید ہے 2017 تک وہی ٹیسٹ کپتان رہیں گے، اینڈریو سٹراس

جمعرات 17 نومبر 2016 17:01

کک اپنی ذمہ داری سے مطمئن ،امید ہے 2017 تک وہی ٹیسٹ کپتان رہیں گے، اینڈریو ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء)انگلینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر اور سابق کپتان اینڈریو اسٹراس نے کہا ہے کہ کپتان ایلسٹر کک اپنی ذمے داری سے مطمئن ہیں اور امید ظاہر کی کہ 2017 تک وہی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے۔ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل کرکٹر میگزین کو انٹرویو میں انہوں نے قیادت کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع گئی تھیں کہ کک کب تک انگلینڈ کی قیادت کریں گے اور ماہرین کرکٹ کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف سیریز ان کی بطور کپتان آخری سیریز ہو سکتی ہے۔

تاہم بھارت کے خلاف وشاکاپٹنم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے قیادت میں تبدیلی کے امکانات کو مسترد کردیا۔اسٹراس نے کہا کہ وہ اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں اور ابھی جوان ہیں۔

(جاری ہے)

مجھے پورا یقین ہے کہ وہ اس سیریز کے بعد بھی گرمیوں تک قیادت کا سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ 31 سالہ بلے باز اس ذمے داری سے مطمئن نظر آتے ہیں۔

2012 میں اینڈریو اسٹراس کی جگہ قیادت سنبھالنے والے ایلسٹر کک پہلے ہی مائیکل وان کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ 54 میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کرنے والے کپتان بن چکے ہیں۔اسٹراس نے کہا کہ کک ابھی کئی سال تک عمدہ بیٹنگ کا کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ حسیب حمید جیسے نوجوانوں کو سکھا بھی سکتے ہیں۔بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ایلسٹر کک کے ساتھ 180 رنز کی اوپننگ شراکت بنا کر حسیب نے روشن مستقبل کی نوید سنائی تھی۔۔