اسلام آباد ، انسداد دہشتگردی عدالت نے ریڑھی بانوں سے بھتہ لینے والے تین ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

ملزمان سرکاری اراضی پر ٹھیلہ اور ریڑھی بانو سے بھتہ وصول کرتے ہیں، پولیس کا عدالت میںموقف

جمعرات 17 نومبر 2016 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کھنہ پل ریڑھی بانوں سے بھتہ لینے والے تین ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کھنہ پولیس نے ریڑھی بانوں سے بھتہ لینے والے ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا،ملزمان میں امجد خٹک،اصواب اور وحید گل شامل ہیں،پولیس نے عدالت میں موقف اپنایا ہے کہ ملزمان سرکاری اراضی پر ٹھیلہ اور ریڑھی بانو سے بھتہ وصول کرتے ہیںں،بھتہ خور ملزمان کو سی ڈی اے افسران کی پشت پناہی حاصل ہے،دیگر ملزمان کی گرفتاری اور گروہ کی نشاندہی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،ملزمان کے وکیل رانا جمشید علی خان نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے میں لیت و لعل سے کام لی رہی ہے،دیگر ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں،عدالت نے تینوں ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :