زرعی یونیورسٹی بلیلی بلوچستان بچائو کمیٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، زرعی یونیورسٹی کے ایکٹ کی بلوچستان اسمبلی سے منظوری لی جائے، مظاہرین کا مطالبہ

جمعرات 17 نومبر 2016 16:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) زرعی یونیورسٹی بلیلی بلوچستان بچائو کمیٹی کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں نذیراحمد حمزہ زئی،سخی داد، شاہ محمد حسن موسیٰ خیل، ذاکر بلوچ، شائستہ خان، بالاچ بلوچ ، اجمل خان اور خالد خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینر ز اور پلے کارڈ اٹھا رکے تھے جن پر نعرے درج تھے ریلی زرعی کالج سے شروع ہوئی جو کوئٹہ ائیر پورٹ، زرغون روڈ سمیت مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں پر مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی کے ایکٹ کی بلوچستان اسمبلی سے منظوری لی جائے کیونکہ زرعی کالج صوبے کا واحد زرعی ادارہ ہے جو صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے مقررین نے کہا ہے کہ طلباء تنظیموں کی طویل جدوجہد کے بعد یونیورسٹی کی منظوری دی گئی لیکن اب تک زرعی یونیورسٹی ایکٹ کی منظوری نہیں دی گئی جس کی وجہ سے طلباء کا وقت ضائع ہو رہا ہے لہٰذا ہم وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال سمیت صوبائی حکومت میں شامل دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ صوبے اور طلباء کے وسیع تر مفاد میں جلد ازجلد زرعی یونیورسٹی کے ایکٹ کی منظوری کیلئے اپنا کردارادا کریں مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کر تے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :