کلر کہا ر فیزنٹ شوٹنگ پروگرام2016ء : انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے
تین کمیٹیاں قائم کردی گئیں،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ہونگے ڈپٹی ڈائریکٹرسالٹ رینج ریاض احمد آپریشنل جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرلاہورحسن علی سکھیرا شفٹنگ کمیٹی کے انچارج ہونگے فیزنٹ شوٹنگ سے حاصل ہونیوالی تمام رقم حکومتی خزانے میں جمع کروائی جائیگی،شکاریوں کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 21نومبر ہوگی فیزنٹ شوٹنگ کا بنیادی مقصدقانونی شکار کافروغ ،غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی زیر صدارت اجلاس
جمعرات 17 نومبر 2016 16:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فیزنٹ شوٹنگ پروگرام سے حاصل ہونیوالی تمام رقم حکومتی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فیزنٹ شوٹنگ پروگرام کابنیادی مقصدقانونی شکار کوفروغ دینا اورغیر قانونی شکارکی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔اجلاس میں کلر کہا ر میں فیزنٹ شوٹنگ پروگرام2016ء کے سلسلہ میں مینجمنٹ کمیٹی، آپریشنل کمیٹی اور شفٹنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی اینڈریسرچ عامر مسعود جبکہ آپریشنل کمیٹی کا ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سالٹ رینج ریاض احمداورشفٹنگ کمیٹی کا سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور حسن علی سکھیرا کو مقرر کیا گیا ہے ۔خالدعیاض خان نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ شکاری صاحبان 21نومبر تک پے آرڈر/ڈرافٹ جمع کروادیں تاکہ انہیںان کی باری کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ فیزنٹس شوٹنگ پروگرام کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور شرائط کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جس پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.