Live Updates

عمران خان مودی سے جا کر ہاتھ ملاتے ہیں ترک صدر کیلئے ملاقات کیلئے وقت نہیں ،دانیال عزیز

جمعرات 17 نومبر 2016 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) مسلم لیگ(ن) کے راہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کر کے دنیا کو کیا پیغام دیا ہے ۔ عمران خان کے پاس ترک صدر کو ملنے کے لئے وقت نہیں اور مودی سے جا کر ہاتھ ملاتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوں نے چیئرمین تحریک انصاف کو آڑھے ہاتھوں لیا ۔

دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کر کے دنیا کو کیا پیغام دیا ہے ۔ عمران خان مودی سے ہاتھ ملا سکتے ہیں ترک صدر سے نہیں مل سکتے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف گزشتہ سات ماہ سے الزامات لگا رہی ہے لیکن عمران خان کے پاس الزامات ثابت کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے بار بار عمران خان سے ثبوت مانگے لیکن عمران خان نے ثبوت فراہم نہیں کئے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے لئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں اور ڈرامے کر رہے ہیں اور گزشتہ سات ماہ سے ان کے ڈرامے دیکھ رہے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاکہ تحریک انصاف نے دوبارہ ڈرامہ شروع کر دیا ہے ۔ تحریک انصاف کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ۔ تحریک انصاف آج بھی عدالت میں دستاویزاتی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے جھوٹ کی وجہ سے منحسوس ہو گئے ہیں ہم عدالت سے سرخرو ہو کر نکلیں گے ۔ ہمارا دامن کل بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے ۔ الزامات لگانے والے اور جھوٹ بولنے والے پھر ناکام ہوں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :