تمام ٹیکسز ایک ہی چھت کے نیچے وصول کیے جائیں، محکمہ ایکسائز

جمعرات 17 نومبر 2016 16:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) تمام ٹیکسز ایک ہی چھت کے نیچے وصول کیے جائیں، اس سے صارف کو بھی آسانی میسر ہو گی، محکمہ ایکسائز نے لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع کو کمپیوٹرائزڈ کر لیا ہے اور ان اضلاع میں محکمہ جات کے بل جس میں ہائوسنگ، لوکل گورنمنٹ، واسا اور دیگر شامل ہیں کے پراپرٹی ٹیکس کا عملہ یہ بل ڈلیور کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ محکمہ ایکسائز پہلے ہی گھر گھر جا کر پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز فراہم کرتا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکرٹری ایکسائز ڈاکٹر احمد بلال صوفی نے مختلف محکموں کے افسران سے ملاقات کر کے جائزہ لیا ہے کہ اس سے تمام محکموں کے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی کم ہو جائیں گے، بالخصوص بلوں کی بروقت ڈلیوری کے ساتھ ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے تمام ٹیکس اکٹھے کیے جانے سے صارفین کو آسانی میسر آ جائے گی۔ ۔