ٹرمپ کی جیت سے امریکی مسلمان مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ

جمعرات 17 نومبر 2016 16:56

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں بسنے والے مسلمان اپنے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ ہیں، ایک امریکی مسلم خاتون نے تحریر کے ذریعے اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

خاتون نے اپنی بیٹی کے حوالے سے تذکرہ کیا کہ صدارتی انتخاب کے دوسرے روز ان کی بیٹی نے اداس اور فکر مند ہوتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا خاتون امریکی صدر منتخب نہیں ہو سکیں۔

مسلمان خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات سے کسطرح آگاہکریں۔ایسے معاشرے کے بارے میں جہاں نسل پرستی اور اسلامو فوبیاان کی زندگی پر اثر انداز ہوں گے جہاں ایسا صدر منتخب کیا گیا ہے جو مسلمانوں پر الزام لگاتا ہیجو اپنی ٹیم میں ایسے لوگوں کو شامل کر رہا ہے جو نسل پرست اور اسلام مخالف ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :