پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا دن منا یا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںبچوں کی قبل از وقت پیدائش کا چھٹا سالانہ عالمی پری میچوریٹی ڈے منایاگیا۔ ۔ ایک تخمینے کے مطابق پاکستان میں سالانہ 860,000 قبل از وقت پیدائش ریکارڈ کی جاتی ہیں ۔جن میں سے یونیسیف کے مطابق 102,000 بچے مختلف نوعیت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ بچے قبل از وقت پیداہوتے ہیںان میں سے 10 لاکھ بچے اپنی پانچویں سالگرہ سے پہلے مرجاتے ہیں ایسے دس ممالک جہاں بچوں کی تمام اموات کا 2/3 حصہ قبل از وقت پیدائش کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہے وہاں پاکستان کا نمبر دوسرا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے اقدامات کیے بغیر ممکن نہیں ہوگا کہ ان اموات میں کمی اور پائیدار عالمی ہدف حاصل ہوسکے جس کا تعین 193 ممالک نے سال 2030 تک بچوں اور نوزائید گان کی اموات میں کمی کیلئے کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :